|
خبررساں ايجنسي مہر نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے خبر دي ہے كہ عراق كے مختلف علاقوں ميں آج بھي تشدد كا سلسلہ جاري رہا ، نامعلوم مسلح افراد نے كركوك كے قريب چار عراقيوں كو قتل كرديا ـ كركوك كے پوليس سربراہ تورہان يوسف نے بتايا كہ ايك گاڑي پر سوار تين افراد كو نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ كركے قتل كرديا ـ كركوك كے پوليس سربراہ نے سابق بعث پارٹي كے ركن كامل كمال مصطفي? كے مارے جانے كي خبردي ہے ـ گزشتہ رات موصل ميں نامعلوم مسلح افراد نے ايك فوجي اڈے پر حملہ كيا جس ميں چار حملہ آور مارےگئے جبكہ كچھ فوجي زخمي ہوئے ہيں ـ بغداد ميں ايك كار بم دھماكے ميں كم ازكم تين افراد جاں بحق ہوئے ہيں ـ العالم ٹي وي رپورٹ كے مطابق زعفرانيہ كے علاقے ميں ہونے والے اس كار بم دھماكے ميں متعدد افراد زخمي بھي ہوئے ہيں ـ اسي طرح نامعلوم مسلح افراد نے بغداد كے نائب پوليس سربراہ اور ان كے بيٹے كو گولي مار كر قتل كرديا ـ عراق كے صوبہ صلاح الدين كے سكيورٹي چيف نے اس سے قبل اعلان كيا تھا كہ شواہد سے پتہ چلتا ہے كہ صہيوني حكومت اپنے ايجنٹوں سے بم دھماكے اغواء اور عراقي دانشوروں اور شخصيتوں كے قتل كي كاروائيوں ميں ملوث ہے ـ دوسري طرف عراق ميں ايك امريكي فوجي ہلاك كر ديا گيا ہے ـ فرانس پريس كي رپورٹ كے مطابق امريكي فوج نے آج ايك بيان ميں كہا كہ امريكي گن مين آج صوبہ الانبار ميں مارا گيا ہے ـ ايك اور رپورٹ كے مطابق شمالي عراق ميں نامعلوم مسلح افراد كے حملے ميں پانچ امريكي فوجي زخمي ہوگئے ہيں ـ العالم كي رپورٹ كے مطابق كل نامعلوم مسلح افراد نے شہر موصل كے الزہرا علاقے ميں امريكي فوج كي ايك گشتي گاڑي پر حملہ كر كے پانچ فوجيوں كو زخمي كرديا ايك كي حالت نازك ہےـ عراقي پوليس حكام نے بتايا كہ شہر بعقوبہ ميں ايك كار بم دھماكہ ہوا ہے ـ پل التحرير كے قريب ہونے والے اس كار بم دھماكے ميں كسي جاني نقصان كي رپورٹ نہيں ہے ـ |
آپ کا تبصرہ